۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سعودی نے عزاداری سیدالشہداء کی نہیں دی اجازت!

حوزہ/ آل سعود کے حکام نے قطیف اور الاحساء کے مکینوں کو اس سال عزاداری سیدالشہداء کی اجازت نہیں دی اور انھیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی دیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کی حکمت نے ملک کے مشرق میں عزاداران حسینی کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے سخت ترین اقدامات شروع کئے ہیں۔

آل سعود کے حکام نے قطیف اور الاحساء کے مکینوں کو اس سال عزاداری سیدالشہداء کی اجازت نہیں دی اور انھیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی دیں۔

اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے حکام نے قطیف اور الاحساء میں اسپیکر کے استعمال، علم لہرانے، کتیبے لگانے اور بینرز آویزاں کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرق میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کی حکومت کے امتیازی سلوک اور غیر انسانی اقدامات کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے اور محرم الحرام کے موقع پر اس قسم کے اقدامات شدید ہو جاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • معجز حیدر سر IN 22:16 - 2020/08/26
    0 0
    سعودی حکومت مردہ باد 2020 سال وبا جیسی منہوس بیماری جو کی پوری دنیا پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہیں ہیں اور دن پر دن لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں لہذا سوشل ڈسپنسنگ کے ذریعے عزاداری کو انجام دیا جاسکتا ہے لیکن حکومتی عزا کی دشمن ہمیشہ سے رہی خاص طور پر سعودی حکومت لیکن پھر بھی عزاداری نہ کبیر کی ہے نہ روکے گی امام حسین علیہ السلام کے غم کا وعدہ اللہ نے کیا ہے لہذا یہ تاقیامت نہ کبھی رکھی تھی نہ روکے گی اس سالوبا جیسی بیماری نے ماحول خراب کردیا ہے ہر چیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے عزاداری کو بجا لائیں اور احتیاط کے ساتھ انجام دے انشاءاللہ آئندہ سال محرم اپنے اسی عروج پر ہو گا جس طرح سے اب تک ہوتا آیا ہے سلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ